ایسپرن، بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ میں مؤثر نہیں۔ طبی تحقیق

تحقیق کے مطابق، ایسپرن کا روزانہ استعمال بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ میں مؤثر نہیں اور بلیڈنگ کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایسپرن، بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ میں مؤثر نہیں: تحقیق

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک حالیہ طبی  تحقیق کے مطابق، روزانہ کم مقدار میں ایسپرن لینے سے بڑی آنت کے کینسر (کولوریکٹل کینسر) کے خطرے میں نمایاں کمی نہیں آتی جبکہ دماغی بلیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ایسپرن کا روزانہ استعمال ابتدائی 15 سالوں میں کولوریکٹل کینسر سے بچاؤ میں خاص مددگار نہیں ہوتا، لیکن طویل مدت میں کچھ حفاظتی فوائد ممکن ہو سکتے ہیں۔

تاہم، محققین نے طویل مدتی نتائج کے بارے میں مکمل اعتماد نہیں ظاہر کیا اور موجودہ شواہد کی بنیاد پر ایسپرن کو کینسر کی ابتدائی روک تھام کے لیے معمول کے استعمال میں لانے کی سفارش نہیں کی۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایسپرن کا مسلسل استعمال کھوپڑی کے باہر اور دماغ کے اندر بلیڈنگ کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے، جس پر ڈاکٹروں اور مریضوں کو غور کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ایسپرن کو کینسر کی روک تھام کے لیے مفید سمجھا جاتا تھا، مگر حالیہ تحقیق نے اس کے ممکنہ نقصانات کی طرف اشارہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں