نئی تحقیق کے مطابق دوپہر کی 20 منٹ سے زائد نیند بڑھاپے میں صحت کے خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ دوپہر کی نیند کو دماغی اور جسمانی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے، مگر ایک نئی تحقیق کے مطابق 20 منٹ سے زائد قیولہ خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر درمیانی عمر یا بڑھاپے میں۔
تحقیق میں شامل 1338 معمر افراد کی صحت اور معمولات کا 19 سال تک جائزہ لیا گیا۔ نتائج کے مطابق دوپہر میں زیادہ وقت تک قیلولہ کرنے کی عادت اور موت کے خطرے کے درمیان تعلق پایا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دوپہر کی غنودگی دماغی تنزلی، امراض قلب اور دیگر مسائل سے منسلک ہو سکتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ قیلولے کی عادت اور موت کے درمیان تعلق کا پہلی بار تجزیہ کیا گیا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ ہر اضافی گھنٹے کا قیلولہ موت کا خطرہ 13 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ یہ تحقیق جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوئی۔
واضح رہے کہ اپریل 2023 میں ایک تحقیق میں 30 منٹ یا اس سے زیادہ وقت تک قیلولہ کرنے سے دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف ہوا تھا۔















