اداکارہ میرا نے بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ اور ان کے خاندان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستانی فلم اسٹار میرا نے اپنی نئی فلم ‘سائیکو’ کی تشہیر کے دوران بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ اور ان کے خاندان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ میرا شوبز کی دنیا میں تین دہائیوں سے زائد عرصے سے سرگرم ہیں اور ان دنوں مختلف پوڈ کاسٹ میں اپنی فلم کی پروموشن کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم ‘نذر’ کے دوران وہ مہیش بھٹ کے خاندان کے قریب آئیں۔
میرا نے انکشاف کیا کہ وہ بھارت میں قیام کے دوران مہیش بھٹ کے گھر بھی رہ چکی ہیں اور ان کی فیملی کے ساتھ ان کا گہرا رشتہ رہا ہے۔ ان کے مطابق، بولی ووڈ کی موجودہ اسٹار عالیہ بھٹ سے بھی ان کا بہت اچھا تعلق تھا۔
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ ان کی نئی فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکے گی، ورنہ مہیش بھٹ اور ان کی اہلیہ اسے ضرور دیکھتے۔ انہوں نے مہیش بھٹ پر ماضی میں لگائے گئے الزامات کو بھی مسترد کیا۔
واضح رہے کہ میرا کا پروجیکٹ ‘شہرت’ تاحال نامکمل ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ پاکستان آکر اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں ان کی مدد کریں۔ یہ انکشافات سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔















