پاکستان میں 2026 میں پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ، انسداد پولیو حکام کی وزیراعظم کو بریفنگ

پاکستان میں 2026 میں اب تک پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، جو ضلع سجاول سے ہے۔ یہ تعداد 2025 میں 31 اور 2024 میں 74 تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ، وزیراعظم کو بریفنگ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد پولیو حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے کہ 2026 میں اب تک پاکستان میں پولیو کا صرف ایک کیس ضلع سجاول سے رپورٹ ہوا ہے۔ 2024 میں 74 کیسز اور 2025 میں 31 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں انسداد پولیو پر اہم جائزہ اجلاس میں شرکا کو انسداد پولیو اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2026 میں اب تک پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے 67 اضلاع پولیو سے متاثرہ تھے جن کی تعداد 2026 کی پہلی سہ ماہی میں کم ہوکر 23 رہ گئی۔ نیشنل ہاؤس ہولڈ کوریج تمام انسداد پولیو مہمات میں 98 فیصد رہی۔

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں بہتر رسائی اور انسداد پولیو مہم کی وجہ سے پولیو قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ کوئٹہ بلاک میں پولیو وائرس کی مقامی پھیلاؤ میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ستمبر 2025 سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ وفاق اور صوبائی سطح پر ای پی آئی اور پی ای آئی کے انضمام کی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں