پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم کتب آج منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کتاب بینی کو فروغ دینا اور مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم کتب منایا جا رہا ہے، جس میں سو سے زائد ممالک شامل ہیں۔ یہ دن ہر سال 23 اپریل کو یونیسکو کے تحت منایا جاتا ہے۔
عالمی یوم کتاب کا آغاز 1995 میں ہوا، جبکہ برطانیہ اور امریکا میں کتابوں کا عالمی دن 4 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد کتاب بینی کو فروغ دینا اور مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
کتب بینی کے فروغ میں رکاوٹیں کم شرح خواندگی، قوت خرید کی کمی، اور موبائل و انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال شامل ہیں۔ حکومتی عدم سرپرستی اور لائبریریوں کی کمی بھی بڑی وجوہات ہیں۔
عالمی یوم کتاب کے موقع پر بک سیلرز اور پبلشرز کتابوں پر ڈسکاؤنٹ دے کر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ کتابوں کی مفت تقسیم بھی ایک مثبت قدم ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ تہران میں ہر سال کتاب میلہ لگتا ہے جس میں 2 ہزار سے زائد ناشرین 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔















