پاکستان میں 15 ماہ کے دوران 2 ہزار سے زائد بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی، سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں 15 ماہ کے دوران 2 ہزار سے زائد بچوں میں ہیومن امیونو وائرس (ایچ آئی وی) کی تشخیص کی گئی۔
وفاقی وزارت صحت کے کامن مینجمنٹ یونٹ کے مطابق متاثرہ بچوں میں 1274 لڑکے اور 834 لڑکیاں شامل ہیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ 1515 بچے متاثر ہوئے، جہاں 2025 کے دوران 1186 اور 2026 کے پہلے 3 ماہ میں مزید 329 بچے متاثر ہوئے۔
حکام کے مطابق پنجاب دوسرے نمبر پر ہے، جہاں 2025 میں 418 بچوں میں ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 111 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 2025 میں 90 اور 2026 کے پہلے 3 ماہ میں 21 کیسز شامل ہیں۔
بلوچستان میں 38 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی گئی، جن میں 2025 میں 33 اور 2026 کے پہلے 3 ماہ میں 5 کیسز شامل ہیں۔ اسلام آباد میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 2025 میں 17 اور 2026 میں مزید 5 کیسز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں 3 اور گلگت بلتستان میں ایک بچے میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔















