ناسا، وائجر 1 کو توانائی ختم ہونے سے بچانے کے لیے نئے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی خلائی ادارہ ناسا اپنے اسپیس کرافٹ وائجر 1 کو توانائی ختم ہونے سے بچانے کے لیے نئے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
وائجر 1، جو 1977 میں لانچ کیا گیا تھا، نظامِ شمسی کی حدود کو پار کرنے والا پہلا اسپیس کرافٹ ہے، جس کے ایندھن میں کمی کے باعث کچھ آلات کو بند کرنا پڑا تھا۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اسپیس کرافٹ کی زندگی بڑھانے اور مکمل آپریشن بحال کرنے کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔
وائجر 1 کائنات میں سب سے زیادہ فاصلے پر جانے والی انسان کی بنائی گئی کوئی شے ہے اور اسے ریڈیو آئیسوٹوپ تھرمو الیکٹرک جنریٹر سے توانائی ملتی ہے۔
واضح رہے کہ اس جنریٹر سے ہر سال 4 واٹ کی کمی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے توانائی کا نقصان ہو رہا ہے۔















