گوگل نے کروم میں اے آئی موڈ کے 3 نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جو سرچنگ کو مزید آسان بنائیں گے۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے کروم ویب براؤزر میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ نئے فیچرز میں سرچنگ کو مزید آسان بنانے کے لیے اپ گریڈز شامل ہیں۔
گوگل کے مطابق، ان میں سائیڈ بائی سائیڈ سرچ، تمام ٹیبز میں سرچنگ اور ملٹی ان پٹ فیچرز شامل ہیں۔ یہ فیچرز سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
سائیڈ بائی سائیڈ فیچر سے صارفین ویب پیجز کو اے آئی موڈ میں سائیڈ بائی سائیڈ دیکھ سکیں گے۔ جبکہ تمام ٹیبز میں سرچنگ کی سہولت سے صارفین متعدد ٹیبز پر بیک وقت سرچ کرسکیں گے۔
ملٹی ان پٹ فیچر سے صارفین مختلف ٹولز جیسے کینوا تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جس سے تصاویر کو ایڈٹ یا نئی تخلیق کی جا سکیں گی۔ یہ فیچرز صارفین کی سرچنگ کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔
واضح رہے کہ گوگل نے حالیہ مہینوں میں کروم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے، جن میں ورٹیکل ٹیبز اور ریڈنگ موڈ بھی شامل ہیں۔















