ملک میں ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر 81 لاکھ سمز فعال

ملک میں 81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال ہیں، نادرا نے شہریوں کو فوری تجدید کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر 81 لاکھ سمز فعال

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک میں 81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اپنے شناختی کارڈوں کی تجدید کرائیں۔

نادرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ متوفی افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کسی بھی وقت بند ہو سکتی ہیں۔ شہری متوفی رشتہ داروں کے نام پر موجود سمز اپنے نام پر منتقل کروائیں۔ جون کے بعد تاخیر سے تجدید پر اضافی فیس اور جرمانے کا امکان ہے۔

شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے قبل بروقت تجدید کرائیں۔ میعاد ختم ہونے پر بینک اکاؤنٹس، موبائل سمز اور دیگر سہولیات متاثر ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ نادرا کے مطابق ایسے شہری سرکاری و فلاحی پروگراموں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ نادرا ریکارڈ کے مطابق کروڑوں شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی میعاد ختم ہے۔

یاد رہے کہ ترجمان نادرا کے مطابق 18 سال کی عمر ہونے پر شہری فوری شناختی کارڈ بنوائیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سروس کے لیے فعال شناختی کارڈ لازمی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں