سام سنگ نے اعلان کیا کہ اسمارٹ فونز کی ڈیفالٹ میسجنگ ایپ غیر فعال ہو جائے گی۔ یہ تبدیلی جدید ڈیوائسز میں گوگل میسجز کی موجودگی کے باعث کی جا رہی ہے۔
سیول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اسمارٹ فونز پر موجود ڈیفالٹ میسجنگ ایپ (سام سنگ میسجز) جلد غیر فعال کر دی جائے گی۔ یہ اقدام حال ہی میں متعارف کرائی گئی ڈیوائسز میں گوگل میسجز ایپ پہلے سے انسٹال ہونے کی وجہ سے ہے۔
کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے نوٹس میں سام سنگ نے تصدیق کی ہے کہ یہ میسجز ایپ جولائی 2026 میں ختم ہو جائے گی۔
سام سنگ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ڈیفالٹ ٹیکسٹنگ ایپ کے طور پر گوگل میسجز کا استعمال شروع کریں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن فونز میں اینڈرائیڈ 11 یا اس سے پرانا ورژن ہے، وہ اس تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ سام سنگ کی اس تبدیلی کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔















