روزانہ 15 منٹ کی ورزش سے جسمانی صحت میں بہتری آ سکتی ہے، ماہرین نے ہلکی پھلکی سرگرمیوں کی تجویز دی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روزمرہ کی مصروفیات کے باوجود جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے دن بھر میں صرف 15 منٹ کی ورزش کافی ہو سکتی ہے۔ امریکن کالج آف اسپورٹس میڈیسن کے مطابق ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیاں صحت کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق 15 منٹ کی ورزش دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھانے، بلڈ پریشر کو کم کرنے اور توانائی میں اضافہ کرنے میں مددگار ہوسکتی ہے۔ چہل قدمی جیسے سرگرمیوں سے اسٹیمنا بڑھتا ہے اور جسمانی فٹنس کے معمول کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے مطابق تیز چہل قدمی دل کی دھڑکن کو بڑھاتی ہے اور جسمانی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے بالغ افراد کو ہر ہفتے 150 منٹ کی معتدل ورزش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
2011 کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 15 منٹ کی ورزش زندگی کی مدت میں اضافہ کرتی ہے۔ 2016 کی تحقیق کے مطابق معمر افراد میں روزانہ 15 منٹ کی ورزش سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔















