آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی، عہدے پر ہوتے ہوئے شادی کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے۔
کینبرا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اپنی پارٹنر جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی۔ 62 سالہ البانیز عہدے پر ہوتے ہوئے شادی کرنے والے پہلے آسٹریلوی وزیراعظم بن گئے۔
شادی کی تقریب وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں البانیز کے بیٹے نیتھن اور ہیڈن کے والدین بل اور پولین بھی شامل تھے۔ جوڑا اگلے ہفتے آسٹریلیا میں ہنی مون کا ارادہ رکھتا ہے۔
البانیز نے اپنی سابقہ بیوی کارمل ٹیبٹ سے شادی کے تقریباً 20 سال بعد 2019 میں علیحدگی اختیار کی تھی۔















