یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی شادی، مداحوں کی مبارکبادوں کا سلسلہ

مسٹر بیسٹ، یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن نے تھییا بوئسن سے شادی کر لی۔ تقریب نیکر آئی لینڈ پر منعقد ہوئی، مہمانوں کے لیے کھیلوں کا انتظام کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی شادی، مداحوں کی مبارکبادوں کا سلسلہ

برٹش ورجن آئی لینڈز: (رائیٹ ناؤ نیوز) دنیا کے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ، جمی ڈونلڈسن، نے اپنی دیرینہ دوست تھییا بوئسن سے شادی کر لی ہے۔ شادی کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

شادی کی تقریب نیکر آئی لینڈ پر منعقد ہوئی، جس میں 70 کے قریب قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو بلایا گیا تھا۔ جمی نے رالف لارین کا ٹکسڈو جبکہ تھییا نے نیکول + فیلیشیا کوچر کا لباس پہنا۔

تقریب میں موجود مہمانوں کے لیے کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا۔ کائٹ سرفنگ، سنورکلنگ، اور بورڈ گیمز جیسے مواقع فراہم کیے گئے۔

اس شادی کا اعلان ہوتے ہی دنیا بھر کے مداحوں نے مبارکباد دینا شروع کر دی۔ مسٹر بیسٹ کی شہرت ان کی چیلنج ویڈیوز اور فلاحی کاموں کی وجہ سے ہے۔

یاد رہے کہ جمی اور تھییا کی ملاقات 2022 میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔ دونوں نے 2024 میں منگنی کی اور اب شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں