وزیراعظم کا گلگت بلتستان کی ترقی کا عزم، وفاقی تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کی یقین دہانی کرائی۔ توانائی، سیاحت اور تعلیم کے منصوبے زیر غور ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا گلگت بلتستان کی ترقی کا عزم، وفاقی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے مکمل تعاون کرے گی۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں قابل تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کے فروغ کے منصوبے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سے خطے کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی اور دانش سکولوں کے قیام کے منصوبے زیر غور ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد عوامی سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں