جنت مرزا کا شادی سے متعلق انکشاف، سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

جنت مرزا نے شادی کے سوال پر کہا کہ شادی شدہ زندگی کی مشکلات دیکھ کر شادی کا دل نہیں کرتا، انسٹاگرام سیشن میں مداحوں کو جواب۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنت مرزا کا شادی سے متعلق انکشاف، سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے شادی کے سوال پر دلچسپ جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی شدہ زندگی کی مشکلات دیکھ کر دل نہیں کرتا کہ شادی کی جائے۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ایک صارف نے ان سے شادی کے ارادے کے بارے میں پوچھا۔

انہوں نے جواب دیا کہ انہیں خود بھی نہیں معلوم کہ وہ کب شادی کریں گی۔ ان کے مطابق شادی شدہ زندگی کی مشکلات دیکھ کر شادی کا دل نہیں کرتا۔

جنت مرزا کہتی ہیں کہ شادی کے بعد اکثر لوگوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے اس اہم فیصلے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ جنت مرزا سوشل میڈیا پر اپنی منفرد انداز کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں