بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی، سنگاپوری بزنس مین سے نکاح

جینیفر ونگٹ نے سنگاپور کے بزنس مین ولیم اشمائل سے برطانیہ میں شادی کرلی۔ مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی، سنگاپوری بزنس مین سے نکاح

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی ٹی وی اداکارہ جینیفر ونگٹ نے دوسری شادی کرلی ہے۔ انہوں نے سنگاپور کے بزنس مین ولیم اشمائل سے شادی کی۔

ان کی شادی کی تقریب برطانیہ میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی دوست اور خاندان کے افراد موجود تھے۔ جینیفر نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ویڈیوز میں جینیفر ونگٹ سفید عروسی لباس میں دلکش نظر آئیں۔ مداحوں نے اداکارہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

ولیم اشمائل سنگاپور میں کاروبار کرتے ہیں اور مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں۔ دونوں نے اپنے تعلق کو میڈیا سے دور رکھا تھا۔

واضح رہے کہ جینیفر ونگٹ اس سے قبل کرن سنگھ گروور سے شادی کرچکی تھیں، جو 2014 میں ختم ہوگئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں