ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کا جرم قبول کر لیا ہے۔ جرم کی سزا میں ڈرائیونگ معطلی اور جرمانہ شامل ہو سکتے ہیں۔
سڈنی: (رائیٹ ناؤنیوز) سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کر لیا ہے۔ یہ واقعہ اپریل میں پیش آیا جب رینڈم ٹیسٹ کے ذریعے ان کے خلاف چارج کی تصدیق ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ مئی میں ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ وارنر نے ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان کا ذاتی طور پر عدالت میں حاضر ہونا ضروری نہیں تھا۔
ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے باضابطہ طور پر عدالت کو آگاہ کیا کہ وارنر نے جرم قبول کیا ہے۔ اگلی سماعت 18 اگست کو ہوگی جس میں سزا سنائی جائے گی۔
اس معاملے میں کم سے کم سزا 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ سے نااہلی، 2200 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ اور 9 ماہ قید ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے دوران چھٹیاں گزارنے سڈنی گئے تھے۔ وہاں دوستوں کی دعوت کے بعد واپسی پر ڈرنک ڈرائیو ٹیسٹ مثبت آیا جس پر چارج کیا گیا۔















