کراچی کے گلشن حدید میں چوروں نے چوری شدہ سامان دوبارہ گھر میں پھینک دیا، پولیس تحقیقات میں مصروف۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے گلشن حدید میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جب چور ایک گھر سے چوری کرنے کے بعد سارا سامان واپس پھینک کر فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ گلشن حدید کے یوسی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر سے دو روز قبل نقدی اور طلائی زیورات چوری کیے گئے تھے، جو کہ ملزمان نے دوبارہ گھر میں پھینک دیے۔
پولیس کے مطابق، رضا جتوئی نے تھانے میں اطلاع دی تھی کہ چوری کی واردات کے دوران ان کے گھر سے 40 لاکھ روپے نقد اور 20 لاکھ کے طلائی زیورات چوری ہوئے تھے۔
رضا جتوئی نے مزید بتایا کہ ان کی اہلیہ نے صحن میں بلیوں کو کھانا دیتے وقت ایک تھیلے میں مذکورہ رقم اور زیورات دیکھے۔
انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور میں چوروں کا چوری شدہ سامان واپس کرنا عجیب بات ہے، جبکہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔















