رحیم یار خان میں آئل ٹینکر کی آگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
رحیم یار خان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے باعث چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ مسلم چوک کے قریب پیش آیا جہاں آئل ٹینکر کی مرمت کا کام جاری تھا۔ آگ لگنے کے باعث چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں تیل موجود نہیں تھا، تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا۔















