ایئر کولر میں زنگ کی صفائی کے آسان طریقے، چند منٹوں میں مسئلہ حل

ایئر کولر میں زنگ کی صفائی کے آسان طریقے، نمی اور زنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مفید اقدامات۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایئر کولر میں زنگ کی صفائی کے آسان طریقے، چند منٹوں میں مسئلہ حل

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) گرمیوں میں ایئر کولر ٹھنڈی ہوا کا سستا ذریعہ ہے، مگر نمی کی وجہ سے اکثر اس میں زنگ لگ جاتا ہے۔ یہ زنگ کولر کی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر پانی والی ٹینکی اور دھاتی حصوں میں۔

ایئر کولر کو زنگ سے بچانے کے لیے کچھ آسان طریقے اپنائے جا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے کولر میں پانی نہ چھوڑیں اور اسے خشک رکھیں۔ پانی کی تبدیلی اور مناسب صفائی بھی ضروری ہے۔

زنگ کی صفائی کے لیے سینڈ پیپر یا تار والے برش کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زنگ کی اوپری تہہ کو رگڑ کر صاف کریں اور متاثرہ جگہ کو خشک رکھیں۔

اینٹی رسٹ پرائمر یا میٹل پینٹ بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ دھات کو نمی سے بچاتا ہے اور زنگ کے امکانات کو کم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ زنگ لگنے کی صورت میں کولر کی بروقت صفائی اور دیکھ بھال ضروری ہے۔ زیادہ زنگ ہونے پر ماہر یا کاریگر کی مدد لیں۔

دیگر متعلقہ خبریں