ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 166، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

ملک میں جاری مون سون بارشوں سے 166 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، این ڈی ایم اے نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 166، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملک میں جاری بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 166 تک پہنچ چکی ہے۔ مختلف شہروں میں شدید مون سون بارشوں نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، 500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 26 جون سے جاری مون سون سیزن میں سیکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 26 جون سے جاری ہے، جو اب تک تباہ کن ثابت ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں