دانت کے درد سے فوری آرام کے گھریلو نسخے، ماہرین کی تجاویز

ماہرین کا کہنا ہے کہ دانت کے درد میں وقتی آرام کے لیے آملہ، لونگ اور ہلدی کے استعمال سے فائدہ ہوسکتا ہے، مگر شدید درد کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دانت کے درد سے فوری آرام کے گھریلو نسخے، ماہرین کی تجاویز

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) دانت کا درد معمولی ہو یا شدید، انسان کی روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ کھانا پینا مشکل اور کاموں پر توجہ دینا دشوار ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات دانت یا مسوڑھوں میں جلن عارضی درد کا باعث بنتی ہے۔ اس صورت میں چند گھریلو طریقے وقتی سکون فراہم کرسکتے ہیں۔

آملہ پاؤڈر دانتوں اور مسوڑھوں کو جراثیم سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ لونگ کا تیل درد اور سوزش میں کمی لاتا ہے۔

ویٹ گراس اور ہلدی پاؤڈر بھی دانت کے درد میں مفید ہیں۔ ہلدی کا پیسٹ رات کو متاثرہ جگہ پر لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہر درد گھریلو نسخوں سے ختم نہیں ہوتا۔ شدید درد کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں تاکہ مسائل کا مناسب حل مل سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں