وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کی مدد پر زور، ریلیف سامان جلد فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی جلد فراہمی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد قومی ذمہ داری ہے اور تمام ادارے مل کر کام کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کی مدد پر زور، ریلیف سامان جلد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کو قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان جلد پہنچایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ مکانات اور فصلوں کے نقصان کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ مکمل اور جزوی تباہ شدہ مکانات کے مالکان کی مالی معاونت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تمام ادارے مل کر کام کریں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد کے خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز مشترکہ امدادی کارروائیاں تیز کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ بارشوں و سیلاب کے پیش نظر تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ارلی وارننگ سسٹم کی مدد سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ امدادی سامان کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سامان اور نقد رقم کی جلد فراہمی پر زور دیا ہے۔ اب تک 615 ٹن امدای سامان متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں