بوتل بند پانی کے 29 برانڈز غیر معیاری قرار

پاکستان میں 29 بوتل بند پانی کے برانڈز غیر معیاری قرار دیے گئے، صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بوتل بند پانی کے 29 برانڈز غیر معیاری قرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بوتل بند پانی کے 230 برانڈز میں سے 29 غیر معیاری پائے گئے ہیں۔ حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر پاکستان کونسل برائے تحقیقاتِ آبی وسائل نے اپریل تا جون 2026 میں مختلف شہروں سے نمونے حاصل کیے۔

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 230 برانڈز کا لیبارٹری تجزیہ کیا گیا۔ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے معیار کے مطابق پانی جراثیم آلودہ اور مضر صحت نکلا۔

رپورٹ میں 9 برانڈز میں سوڈیم کی مقدار مقررہ مقدار سے زائد پائی گئی جبکہ 4 برانڈز میں TDS زیادہ تھا۔ پاکستان کونسل کے مطابق 22 برانڈز جراثیمی آلودہ ہیں۔

یہ رپورٹ بوتل بند پانی کی صحت پر ممکنہ اثرات کے باعث اہم ہے۔ عوام کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فوری اقدامات درکار ہیں۔

یاد رہے کہ کمپینوں کے ترجمانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا پانی معیاری ہے اور وہ حکومت سے ریکارڈ درست کرنے کی درخواست کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں