جبران ناصر کے اہم مطالبات، میر رضا قتل کیس میں تحقیقات شفاف بنانے پر زور

جبران ناصر نے میر رضا قتل کیس میں شفاف تحقیقات کے لیے جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی کے جائزے پر زور دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جبران ناصر کے اہم مطالبات: میر رضا قتل کیس میں تحقیقات شفاف بنانے پر زور

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) وکیل جبران ناصر نے میر رضا قتل کیس کے حوالے سے اہم مطالبات پیش کیے ہیں۔ انہوں نے تحقیقات اور شواہد کو شفاف بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

میر رضا کے والدین نے ان افراد کے نام پولیس کو دیے ہیں جن کے پاس کیس کے بارے میں اہم معلومات ہو سکتی ہیں۔ تاہم، خاندان نے کسی پر الزام عائد نہیں کیا۔

جبران ناصر نے کہا ہے کہ یہ ایک اندھا قتل ہے اور اہلخانہ کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے کسی کو ملزم قرار نہیں دیا۔

انہوں نے جیو فینسنگ کے نتائج کو درست حاصل کرنے، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے اور اہم فرانزک شواہد کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ میر رضا کے قتل کے بعد کراچی کے نوجوان احتجاج کر رہے ہیں، لیکن مقتول کے والدین نے احتجاج کی کال نہیں دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں