چین میں تاریخ کی سب سے بڑی ری کال، ٹیسلا سمیت 43 لاکھ گاڑیاں واپس طلب

ٹیسلا کی چین میں 30 لاکھ گاڑیوں کی ری کال حادثے کے خدشات کے باعث کی گئی ہے۔ چینی حکام نے دروازے کے مسائل کے حل کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں تاریخ کی سب سے بڑی ری کال، ٹیسلا سمیت 43 لاکھ گاڑیاں واپس طلب

بیجنگ: (رائیٹ ناؤنیوز) چین میں گاڑیوں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری کال کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹیسلا سمیت کئی کمپنیوں کی 43 لاکھ گاڑیاں واپس منگوائی جائیں گی۔ حادثے کی صورت میں دروازے کھولنے میں دشواری اور مسافروں کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔

چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن برائے مارکیٹنگ ریگولیشن کے مطابق 29 لاکھ 80 ہزار ٹیسلا گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ان گاڑیوں میں ماڈل 3، ماڈل وائے، ماڈل ایکس اور ماڈل ایس شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدید حادثے میں بجلی کا نظام متاثر ہونے سے ایمرجنسی ڈور ریلیز کا استعمال مشکل ہوسکتا ہے۔ ٹیسلا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ اور وارننگ لیبلز سے مسئلہ حل کرے گی۔

شیاؤمی، لیپ موٹر، ایکسپینگ اور جیلی جیسی چینی کمپنیاں بھی اس مہم کا حصہ ہیں۔ چین نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ 2027 سے فلش ڈور ہینڈلز پر پابندی ہوگی۔

یاد رہے کہ ٹیسلا کی 30 لاکھ گاڑیوں کی ری کال چین میں اس امریکی کمپنی کی سب سے بڑی ری کال قرار دی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں