مولانا فضل الرحمان کی تنقید پارلیمنٹ کے اختیارات محدود کرنے پر اعتراض

مولانا فضل الرحمان نے فرد واحد کی خاطر فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اختیارات محدود کرنے پر اعتراض کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مولانا فضل الرحمان کی تنقید پارلیمنٹ کے اختیارات محدود کرنے پر اعتراض

پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فرد واحد کی خاطر فیصلے نہیں مان سکتے۔ انہوں نے سپہ سالار سے درخواست کی کہ اپنے منصب کے حوالے سے رہنمائی لیں اور رویوں میں تبدیلی لائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون پاس نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے 26 ویں ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ قانون سازی آئین سے متصادم ہے اور فوج کو سیاست میں مداخلت کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اختیارات ایک شخص کو دے دیے گئے ہیں جو غلط ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بدامنی کے بڑھتے ہوئے مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو رہی ہے اور پولیس کا نظام ٹوٹ چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا انضمام پر پہلے بھی اعتراضات کئے گئے تھے۔ آج صوبوں کو توڑنا غلط ہوگا جبکہ صوبوں کے معدنی ذخائر کے حقوق قبائل کو دینے کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں