ٹیکساس کے گورنر ایبٹ نے ڈی ایف ڈبلیو اور ہیوسٹن ائیرپورٹس پر وضو کی سہولتوں کو مذہبی امتیاز قرار دیا ہے، جس پر سرکاری گرانٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔
ٹیکساس: (رائیٹ ناؤ نیوز) ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ڈی ایف ڈبلیو اور ہیوسٹن ائیرپورٹس پر وضو کی سہولتوں کو مذہبی امتیاز قرار دے کر سرکاری گرانٹس کے جائزے کا حکم دیا ہے۔ گورنر نے ان ائیرپورٹس کا معاملہ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن کو بھی بھیج دیا ہے۔
گورنر ایبٹ کے دفتر نے اعلان کیا کہ ریاستی گرانٹس کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ موجودہ گرانٹس واپس لی جائیں یا آئندہ فنڈز فراہم نہ کیے جائیں۔
گورنر کا کہنا ہے کہ سرکاری تنصیبات میں مخصوص مذہبی سہولت فراہم کرنا امتیاز کے زمرے میں آتا ہے۔ ڈی ایف ڈبلیو ائیرپورٹ وضو کی سہولت منصوبہ بندی کر رہا ہے جبکہ ہیوسٹن ائیرپورٹ پر یہ سہولت پہلے سے موجود ہے۔
گورنر نے امریکی وزیر ٹرانسپورٹیشن کو خط لکھ کر فوری جائزہ لینے اور ضروری اصلاحی یا قانونی کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ائیرپورٹس وفاقی فنڈز وصول کرتے ہیں اس لیے امتیازی قوانین کی پابندی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ گورنر کے اقدام کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے ممکنہ ردعمل پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔ یہ مسئلہ قانونی اور سیاسی بحث کا باعث بن سکتا ہے۔















