عمران خان سے ملاقات کی شرط پر پی ٹی آئی کی واپسی ممکن، علامہ ناصر عباس کا بیان

علامہ ناصر عباس نے کہا حکومت عمران خان سے ملاقات کرائے تو پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں میں واپس آ سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی ناکامی کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان سے ملاقات کی شرط پر پی ٹی آئی کی واپسی ممکن، علامہ ناصر عباس کا بیان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات ہو تو پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں میں واپس آ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پارلیمنٹ کو فعال رکھنے کے لیے عمران خان سے ملاقات کرانی چاہیے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو کانسٹیٹیوشن روم میں مذاکرات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم ہاؤس جا کر حکومت کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ عدالتی حکم پر ملاقات ہوئی تھی۔ ان کی صحت سے متعلق جان بوجھ کر شکوک پیدا کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ناکام ہونے کی وجوہات جانتا ہوں۔ عمران خان کی روانگی سے قبل کے پی ہاؤس میں اجلاس ہوا تھا۔

یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ محسن نقوی کی سسٹم کولیپس کی نشاندہی درست ہے مگر ان کی تجویز کردہ دوا غیر قانونی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں