سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کو تمغۂ امتیاز، پاکستان کی خدمات کا اعتراف

ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں دو پاکستانیوں کو تمغۂ امتیاز دیا گیا، جنہوں نے صحت اور حج کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کو تمغۂ امتیاز، پاکستان کی خدمات کا اعتراف

ریاض: (رائیٹ ناؤنیوز) سعودی عرب میں مقیم دو پاکستانیوں کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز ریاض کے پاکستانی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے دونوں پاکستانیوں کو یہ اعزاز صدر پاکستان کی جانب سے پیش کیا۔ یہ دونوں حضرات پاکستانی کمیونٹی، صحت اور حج کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر اسد اللہ رومی اور ابرار تنولی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔ ڈاکٹر رومی پاکستان ڈاکٹر گروپ کے سابق صدر جبکہ ابرار تنولی پاکستان حج رضاکار گروپ کے کنوینئر ہیں۔

سفیر احمد فاروق نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی خدمات سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی سول ایوارڈز کا مقصد ان افراد کی خدمات کو سراہنا ہے جو اپنے کام کے ذریعے پاکستان کی عزت بڑھاتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں