قائم علی شاہ کی بیٹی کی مدت ملازمین میں توسیع، متاثرہ پروفیسرز کا فیلڈ مارشل کو خط

جے ایس ایم یو کے پروفیسرز نے قائم علی شاہ کی بیٹی کی دوبارہ تقرری پر اعتراض کرتے ہوئے اعلی حکام کو خط لکھا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قائم علی شاہ کی بیٹی کی مدت ملازمت میں توسیع، پروفیسرز کا احتجاج

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نگہت کی مدت ملازمت میں توسیع پر جے ایس ایم یو کے سینئیر ایسوسی ایٹ پروفیسرز نے احتجاج کیا ہے۔ پروفیسرز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر کو خط لکھ کر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

پروفیسرز نے خط میں کہا ہے کہ ڈاکٹر نگہت کی دوبارہ تقرری پی ایم ڈی سی کے 19 مئی کے نوٹیفکیشن کے تحت کی گئی ہے۔ لیکن اس نوٹیفکیشن کے دوسرے پیرا کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے 6 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

پروفیسرز کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی واضح ہدایت کے برخلاف ریٹائرڈ فیکلٹی کی دوبارہ تقرری کی جارہی ہے، جس سے دوسروں کی ترقی متاثر نہیں ہونی چاہیے تھی۔ پروفیسرز نے اس معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ معاملہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ادارے کی ترقی میں رکاوٹ اور اہل پروفیسرز کو نظر انداز کرنے سے ادارے کا تاثر خراب ہورہا ہے۔ پروفیسرز نے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ یہ خط ڈاکٹر شازیہ نصیب، ڈاکٹر میمونہ رحمان اور ڈاکٹر شفیق اسماعیل کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ خط پر ڈاکٹر عمیمہ اختر، ڈاکٹر ماہ رخ حیدر اور ڈاکٹر سائرہ شیخ کے دستخط بھی موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں