شعیب اختر نے اپنی برق رفتار باؤلنگ سے دنیا بھر میں شہرت پائی اور کرکٹ میں تیز ترین گیند کرانے کا عالمی اعزاز حاصل کیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کرکٹ کے معروف فاسٹ بولر شعیب اختر آج 51 برس کے ہو گئے ہیں۔ شعیب اختر اپنی تیز رفتار باؤلنگ اور جارحانہ انداز کے لیے مشہور ہیں اور راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے جانے جاتے ہیں۔
شعیب اختر 13 اگست 1975ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ان کا بچپن مشکلات سے بھرا ہوا تھا مگر انہوں نے ہمت اور محنت سے ان رکاوٹوں کو عبور کیا۔ ان کی تیز رفتار باؤلنگ نے انہیں عالمی سطح پر مقبولیت دی۔
شعیب اختر نے 1997ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ ان کی باؤلنگ کی رفتار اور جارحیت نے انہیں پاکستان کے اہم فاسٹ بولرز میں شامل کیا۔
شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 163 ون ڈے میچز میں 247 وکٹیں لیں۔ انہوں نے 2003ء میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کرانے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔
یاد رہے کہ شعیب اختر ریٹائرمنٹ کے باوجود آج بھی مقبول ہیں اور ان کے مداح ان کی باؤلنگ کو یاد کرتے ہیں۔ ان کی کرکٹ کے میدان میں واپسی کی خواہش بھی مداحوں میں موجود ہے۔













