بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 12 دہشتگرد ہلاک، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جامع کارروائیاں کی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: (رائیٹ ناؤ نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ کارروائیاں واشک اور مستونگ کے علاقوں میں عمل میں آئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے تحت واشک میں 6 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

مستونگ میں 6 اگست کو سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس میں مزید 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور ان کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ یہ کارروائیاں ‘ردالفتنہ 3’ کے تحت جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا حصہ تھیں۔ اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ‘عزم استحکام’ کے تحت سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں