قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ تیز

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ، دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے خطرہ بڑھ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ تیز

وزیرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ ہوا۔

محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ہے۔ یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ ہوا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جو اونچے درجے کے سیلاب کی نشاندہی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے قریبی علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے اور محکمہ انہار نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں