نواز شریف نے میرپور جلسے میں کشمیر کی ترقی کے وعدے کیے، تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دینے کا عزم کیا۔
میرپور: (رائیٹ ناؤ نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے میرپور میں جلسے سے خطاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، کافی سال بعد یہاں آیا ہوں۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ کشمیر کے لوگ بہت اچھے ہیں اور میرپور کو خوبصورت بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور کے ترقیاتی کام یہاں ادھورے ہیں، میرپور اور آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے۔
نواز شریف نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں تلخی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر منصوبے پر ن لیگ کی مہر نظر آئے گی اور آزاد کشمیر میں کسی اور جماعت نے کچھ کیا تو بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہماری اولین ترجیح تعلیم ہوگی، یہاں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بنائی جائیں گی۔ صحت کے شعبے میں بھی خصوصی توجہ دی جائے گی اور موبائل آن وہیلز اسپتال بھی لائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ نواز شریف نے آزاد کشمیر کی ترقی کے وعدے کیے ہیں اور یہاں اسپتال اور موٹرویز بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔













