امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل ٹریفک حادثے میں جاں بحق، فلم میں جیا کا کردار ادا کیا

امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل، جو Godzilla vs Kong میں جیا کا کردار ادا کر چکی ہیں، میری لینڈ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل ٹریفک حادثے میں جاں بحق، فلم میں جیا کا کردار ادا کیا

ایجامز وِل: (رائیٹ ناؤ نیوز). فلم Godzilla vs Kong میں جیا کا کردار ادا کرنے والی امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ حادثہ ریاست میری لینڈ کے علاقے ایجامز وِل میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کیلی ہوٹل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ موقع پر ہی چل بسیں۔

کیلی ہوٹل کی عمر 18 سال تھی اور وہ قوتِ سماعت سے محروم تھیں۔ ان کے والد نے ویڈیو پیغام میں اشاروں کی زبان میں ان کی موت کی تصدیق کی۔

حادثے میں گاڑی کا 19 سالہ ڈرائیور زخمی ہوا، جسے فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گاڑی میں موجود ایک اور مسافر محفوظ رہا۔

یاد رہے کہ کیلی ہوٹل نے اپنی کم عمری میں ہی فلمی دنیا میں قدم رکھا اور جیا کے کردار سے شہرت حاصل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں