پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ نے پہلی بار جنگلی جانوروں کے لیے پورٹیبل ایکسرے سروس متعارف کرائی ہے، جس سے جانوروں کی طبی تشخیص کا معیار بہتر ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب میں پہلی بار جنگلی حیات کے علاج کیلئے پورٹیبل ایکسرے سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ قدم پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ نے اٹھایا ہے، جو جنگلی جانوروں کی صحت کی دیکھ بھال میں اہم پیش رفت ہے۔
سفاری زو لاہور کی جدید وائلڈ لائف ہسپتال کی ٹیم نے لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا۔ وہاں مختلف جنگلی جانوروں کا معائنہ کیا گیا اور جدید پورٹیبل ایکسرے کیے گئے، جس سے جانوروں کی فوری طبی تشخیص ممکن ہو سکی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پورٹیبل ایکسرے کے ذریعے فالو ہرن اور پائتھن کا تفصیلی معائنہ موقع پر ہی کیا گیا۔ اس سے جانوروں کو ایکسرے کے لیے ویٹرنری ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں رہی گی۔
نئی سہولت سے جنگلی جانوروں کی طبی تشخیص تیز، کم دباؤ اور محفوظ انداز میں ممکن ہوگی۔ اس سے وائلڈ لائف کی ویٹرنری کیئر کا معیار بھی بہتر ہوگا۔
یاد رہے کہ جنگلی حیات کا تحفظ اور ان کی صحت کی دیکھ بھال ہمیشہ سے اہم رہی ہے۔ اس نئی سہولت سے وائلڈ لائف مینجمنٹ میں مزید بہتری آئے گی۔















