دل کی صحت کے لیے صبح چہل قدمی بہترین، تحقیق سے ثابت

امریکا میں تحقیق کے مطابق دل کی صحت کے لیے صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چہل قدمی بہترین ہے۔ اس سے امراض قلب سمیت دیگر بیماریوں کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دل کی صحت کے لیے صبح چہل قدمی بہترین، تحقیق سے ثابت

نیو یارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایک نئی تحقیق کے مطابق دل کی اچھی صحت کے لیے صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چہل قدمی کرنا بہترین ثابت ہوتا ہے۔ یہ تحقیق امریکا میں کی گئی، جس میں 14 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ صبح کے وقت چہل قدمی کرنے سے دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوتا ہے۔ اس عادت سے امراض قلب کا خطرہ 31 فیصد تک کم ہوتا ہے جبکہ دیگر امراض جیسے ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، اگر روزانہ مزید جسمانی سرگرمیاں شامل کی جائیں تو یہ خطرات مزید کم ہوسکتے ہیں۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف میساچوسٹس چن میڈیکل اسکول نے کی ہے اور یہ دل کی صحت کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

واضح رہے کہ چہل قدمی کے اوقات پر مختلف تحقیقات ہوچکی ہیں۔ 2012 کی ایک تحقیق میں بھی صبح کے وقت چہل قدمی کے فوائد کا ذکر کیا گیا تھا۔ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ صبح کی ورزش سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ دیگر تحقیقات کے مطابق شام کی چہل قدمی دن بھر کی تھکاوٹ دور کرتی ہے اور بے وقت کھانے کی خواہش کو قابو کرنے میں مدد دیتی ہے۔ رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں