ٹی بی کی خطرناکی پر ماہرین کا انتباہ، کووڈ سے زیادہ مہلک قرار

ماہرین نے ٹی بی کو کووڈ سے زیادہ خطرناک کہا، عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی بی کی خطرناکی پر ماہرین کا انتباہ، کووڈ سے زیادہ مہلک قرار

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ماہرین طب نے ٹی بی کو کووڈ سے بھی زیادہ خطرناک بیماری قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹی بی کے جراثیم خاموشی سے پھیلتے ہیں اور مریض کو فوری علم نہیں ہوتا۔

طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ گلوبل کلائمٹ چینج سے دنیا میں مختلف بیماریوں کے جراثیم مضبوط ہو رہے ہیں۔ ٹی بی کی بیماری دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور کنٹرول کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

بنکاک میں منعقدہ APAC-IRIDS کانفرنس میں دنیا بھر کے ممتاز ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ ماہرین نے کہا کہ ٹی بی کو کنٹرول کرنے کی بجائے اس کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ ٹی بی کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ ٹی بی کا خاتمہ کرنے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونا ہوگا۔

یاد رہے کہ ٹی بی ایک ایسی بیماری ہے جو ایک شخص سے دوسرے کو بآسانی منتقل ہو جاتی ہے۔ مریض کو بیماری کے بارے میں علم ہونے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں