جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمن ٹیم کی پاکستان پر فتح، ٹی 20 سیریز 2-3 سے جیت لی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو انڈر 19 ویمن ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں 17 رنز سے شکست دے کر 3-2 سے کامیابی حاصل کر لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمن ٹیم کی پاکستان پر فتح، ٹی 20 سیریز 2-3 سے جیت لی

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمن ٹیم نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں 17 رنز سے شکست دے دی۔ یہ کامیابی ڈی ایل ایس میتھڈ (DLS Method) کے تحت حاصل کی گئی۔

کراچی میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نتیجہ نکالا گیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 3-2 سے سیریز جیت لی۔

پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 128 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو 129 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی بلے بازوں میں راویل فرحان نے 32، شہر بانو 30، اقصیٰ حبیب 23 اور کومل خان 21 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے بارش سے متاثرہ میچ میں ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت فتح حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ نے سیریز اپنے نام کر لی۔

یاد رہے کہ یہ سیریز پانچ میچوں پر مشتمل تھی، جس میں جنوبی افریقہ نے پہلی دو جیت کر برتری حاصل کی تھی۔ پاکستان نے دو میچ جیت کر سیریز میں واپسی کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں