روس اور چین نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی، ٹرمپ کا دعویٰ

ٹرمپ نے کہا کہ چین اور روس نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے مطابق یہ دونوں ممالک ایران کے تنازع میں شریک نہیں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس اور چین نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے ایران سے متعلق تنازع میں شرکت نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ اگر چین یا روس نے ایران کو ہتھیار دیے تو یہ ان کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق چین اور روس ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور چینی کمپنیاں بھی اسلحہ فروخت نہیں کریں گی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ایسا ہی وعدہ کیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق، روس اور چین اس وقت ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کر رہے ہیں، اور ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے اپنے مفاد میں نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکہ براہِ راست یوکرین کو ہتھیار نہیں بیچتا بلکہ نیٹو ممالک کو اسلحہ فراہم کرتا ہے، اور نیٹو اس کی قیمت ادا کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں