سندھ میں خواتین کی شرح اموات میں کمی لانے کے لیے تیسرے آپریشن کی حامل خواتین کا مانع حمل آپریشن کیا جائے گا، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا اعلان۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دوران آپریشن سے خواتین کی شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ‘ماں رہے سلامت’ فیملی پلاننگ سمٹ منعقد کی گئی۔
اس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سندھ ماں اور بچے کی صحت کے قوانین میں سب سے آگے ہے۔ ہم نے صحت کے شعبے میں متعدد قوانین متعارف کرائے ہیں۔
ڈاکٹر عذرا نے مزید کہا کہ آپریشن سے پیدائش کے باعث خواتین کی شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں اور جلد نتائج سامنے آئیں گے۔
وزیر صحت نے اعلان کیا کہ تیسرے آپریشن کے لیے آنے والی خواتین کا مانع حمل آپریشن کیا جائے گا تاکہ شرح اموات میں کمی لائی جا سکے۔
واضح رہے کہ سندھ میں ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔















