فیفا ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلہ: جنوبی افریقا و کینیڈا کا پہلا مقابلہ

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز جنوبی افریقا اور کینیڈا کے درمیان اہم میچ سے ہوگا؛ کینیڈا کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلہ: جنوبی افریقا و کینیڈا کا پہلا مقابلہ

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے بعد ناک آؤٹ راؤنڈ شروع ہونے والا ہے۔ راؤنڈ آف 32 کا پہلا میچ جنوبی افریقا اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ناک آؤٹ مرحلے میں 32 ٹیمیں شامل ہیں، جو ہر میچ میں ڈو آر ڈائی کی صورتحال کا سامنا کریں گی۔ 16 ٹیمیں ناک آؤٹ ہو کر باہر ہو جائیں گی جبکہ 16 ٹیمیں اگلے مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

سپر کمپیوٹر کے مطابق کینیڈا کو اس میچ میں فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔ 25 ہزار کمپیوٹر سمولیشنز میں کینیڈا نے 55 فیصد مواقع پر کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ ورلڈ کپ افریقی ٹیموں کے لئے تاریخی ثابت ہوا ہے۔ ریکارڈ 9 افریقی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کا ورلڈ کپ سفر گروپ مرحلے میں ہی ختم ہوگیا ہے، جبکہ الجزائر نے بہترین تیسرے نمبر کی ٹیم کے طور پر جگہ بنائی۔

دیگر متعلقہ خبریں