فوربز کی رپورٹ کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو کی سالانہ آمدنی 300 ملین ڈالر ہے، جو انہیں تاریخ کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل کرتی ہے۔
لزبن: (رائیٹ ناؤ نیوز) پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی حیران کن کمائی نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق، رونالڈو کے مجموعی اثاثے 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، انہیں تاریخ کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل کرتی ہے۔
فوربز کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رونالڈو کی سالانہ آمدنی 300 ملین ڈالر رہی، جس کے مطابق ان کی دولت میں ہر منٹ 570 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم 1 لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔
رونالڈو کی آمدنی کا بڑا حصہ 2023 میں سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے سے آیا، جس کی انہوں نے 2025 میں تجدید کی۔ اس معاہدے کے تحت وہ سالانہ 200 ملین ڈالر سے زائد کماتے ہیں۔
رونالڈو کی دولت کا اضافہ صرف فٹبال سے نہیں، بلکہ اسپانسرشپ، سرمایہ کاری اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی ان کی آمدنی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا، جبکہ رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔















