پاکستان اور جنوبی کوریا ہاکی سیریز کا شیڈول جاری، 30 جولائی سے آغاز

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاکی سیریز 30 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، چار میچز پر مشتمل ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور جنوبی کوریا ہاکی سیریز کا شیڈول جاری، 30 جولائی سے آغاز

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاکی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے صدر محی الدین احمد وانی کی منظوری کے بعد شیڈول اور تکنیکی آفیشلز کا اعلان کیا ہے۔

سیریز کے چار میچز 30 جولائی سے 7 اگست تک اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پہلا میچ 30 جولائی، دوسرا 1 اگست، تیسرا 4 اگست، اور آخری 7 اگست کو ہوگا۔ تمام میچز کا آغاز شام 5 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹورنامنٹ کے لیے تجربہ کار پینل کا انتخاب کیا ہے۔ امپائر مینیجر فیض محمد ہوں گے جبکہ دیگر امپائرز میں ہارون رشید، یاسر خورشید، فہد علی خان، اسد عباس اور ساجد رضا شامل ہیں۔

ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ میں محمد شفیق بھٹی شامل ہیں جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز/ججز میں حمزہ طفیل، وقاص احمد، عدنان شہزاد، محبوب جاوید اور مرزا جاوید ہوں گے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ٹیم میں وقاص شیخ، نجیب خٹک اور حبیب الرحمان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس سیریز کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ سیریز ہاکی کے فروغ کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں