پاکستانی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں، عبداللہ فضل باہر، عبداللہ شفیق شامل

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عبداللہ فضل انجری کے باعث باہر جبکہ عبداللہ شفیق شامل ہوگئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں، عبداللہ فضل باہر، عبداللہ شفیق شامل

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ عبداللہ فضل انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں جبکہ عبداللہ شفیق کو شامل کرلیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق عبداللہ فضل کو ایم آر آئی اسکین کے بعد ری ہیبلیٹیشن پروگرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

سعود شکیل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف باقی میچ کیلئے اضافی بیٹنگ آپشن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اگست اور ستمبر میں ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 اگست تک ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جہاں پاکستان نے 199 رنز بنالیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں