وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کیا کہ کسی بھی ایڈونچر کی صورت میں پچھلے سال کی کسر پوری کی جائے گی۔ بھارت میں جاری احتجاجی تحریک کے باعث مودی حکومت دباؤ میں ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایڈونچر کی صورت میں جو کسر رہ گئی ہے وہ بھی پوری کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے بیانات کی کوئی وقعت نہیں ہے۔
وزیردفاع نے نمائدہ خصوصی سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی ہم منصب کے پاکستان اور آزاد کشمیر کے بیانات محض سیاسی مجبوری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جاری احتجاجی تحریک کے باعث مودی حکومت شدید دباؤ میں ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت میں ایک بڑی احتجاجی تحریک نے جنم لیا ہے اور بھارتی وزیر تعلیم کے استعفیٰ نے حالات کی سنگینی کو واضح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی شکست فاش پوری دنیا نے دیکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے امکانات نظر نہیں آتے اور عزت کے ساتھ معاملات طے ہونا بہتر ہے۔ تاہم، اس وقت سفارتکاری کے کوئی امکانات نظر نہیں آتے۔
یاد رہے کہ خواجہ آصف نے بھارت پر الزام لگایا ہے کہ وہ تھرڈ پارٹی کے ذریعہ پاکستان پر جنگ مسلط کر رہا ہے۔ انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔














