پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، بارش کے پانی میں نہانے پر پابندی

پنجاب میں مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات، دفعہ 144 کے تحت بارش کے پانی میں نہانے پر پابندی لگا دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، بارش کے پانی میں نہانے پر پابندی

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت پنجاب نے شدید بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ اس کے تحت بارش کے پانی میں نہانے، آبی ذخائر میں تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈیمز، نہروں، دریاؤں، جھیلوں اور تالابوں میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی ہو گی۔ یہ اقدام عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

گلی محلوں اور عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ بغیر اجازت کشتی رانی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جو دو ماہ تک جاری رہے گی۔

یہ اقدام مون سون کے دوران ممکنہ اربن فلڈنگ اور تیز بہاؤ سے شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان قوانین کی پابندی کریں۔

واضح رہے کہ صوبے کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی بلند سطح کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری سمجھے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں