سیبینزا میں 4 پاکستانیوں کی جان سے ہاتھ دھونا ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس۔
سیبینزا: (رائیٹ ناؤنیوز) جنوبی افریقا کے علاقے سیبینزا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پاکستانی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شام پیش آیا جب چاروں افراد گھر واپس جا رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ سگنل پر کار سوار افراد نے دونوں طرف سے فائرنگ کی جس سے چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے متعدد خول بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی افریقا میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کی ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا میں پاکستانیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملے تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ پاکستانی شہری اکثر کاروباری معاملات کے سلسلے میں یہاں رہائش پذیر ہوتے ہیں۔














