تعلیم بجٹ میں بڑا اضافہ 17، فیصد اضافہ کرنے کی تجویز

آئندہ مالی سال کے لیے ایجوکیشن بجٹ میں 17 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے تعلیمی معیار میں بہتری متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایجوکیشن بجٹ میں 17 فیصد اضافے کی تجویز

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئندہ مالی سال 27-2026 کے لیے ایجوکیشن سیکٹر کے ترقیاتی بجٹ میں 17 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

تعلیم کے لیے بجٹ 146 ارب سے بڑھا کر 171 ارب روپے کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے 25 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگا۔ یہ اقدام تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

سکول ایجوکیشن کا بجٹ 115 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے، جبکہ ہائر ایجوکیشن کے لیے 45 ارب روپے مختص کرنے کا منصوبہ ہے۔ سپیشل ایجوکیشن کے لیے 5.5 ارب روپے اور لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن کے لیے 6 ارب روپے کا بجٹ متوقع ہے۔

تعلیمی شعبے میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بڑھانے کے لیے اضافی فنڈز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انفراسٹرکچر کی بہتری اور جاری منصوبوں کی تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جس میں بچوں کے ٹرانسپورٹ، ٹیبلٹس اور سی لائبریری کے منصوبے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے مالی سال کے دوران تعلیم کے لیے 146 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا، جو کہ اس بار مزید بڑھانے کی تجویز ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں